یوم آزادی کے موقع پر مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں کورونا گائڈ لائنز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مختلف ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ تجارتی علاقہ توپسیا میں ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کی جانب سے ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں طالبات نے شرکت کی۔
مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں طالبات کے درمیان تقسیم انعامات - etv bharat urdu
جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی علاقہ تجارتی علاقہ توپسیا میں ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کی جانب سے ثقافتی تقریب اور ڈرائنگ مقابلے میں شرکت کرنے والے بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔
مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں طالبات کے درمیان تقسیم انعامات
ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری انعام الحق نے کہا کہ کھیل کود اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام ضروری ہے۔ اس سے بچوں میں کھیل کود اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔