اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھیر رنجن چودھری کی اسمبلی انتخابات کے بقیہ مرحلوں ملتوی کرنے کی اپیل - مغربی بنگال انتخابات پر کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کا بیان

مغربی بنگال کانگریس اکائی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے انتخابی کمیشن کو خط لکھ کر اسمبلی انتخابات 2021 کے بقیہ مرحلوں کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ' اسمبلی انتخابات کے بقیہ تین مرحلے کو چند ماہ کے لیے ملتوی کر دینے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا'۔

انتخابی کمیشن کو خط لکھ کر اسمبلی انتخابات 2021 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ
بنگال: 'ادھیر رنجن چودھری کا الیکشن کمیشن سے اپیل'

By

Published : Apr 19, 2021, 10:54 PM IST

مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران کورونا وائرس کی دوسری لہر سے حالات تیزی سے بگڑتے جارہے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوس میں لوگوں کی بھیڑ اور کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت اب عام لوگوں کو چکانی پڑ رہی ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے بعد اب مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے بھی کورونا وائرس کے مدنظر اسمبلی انتخابات کے بقیہ تین مرحلوں کی تاریخوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے انتخابی کمیشن کو خط لکھ کر اسمبلی انتخابات 2021 کو منسوخ کرنے کو لے کر جلد از جلد ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے الیکشن کمیشن کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ انتخابات سے کہیں زیادہ اہم عام لوگوں کی زندگی ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس سے کھلواڑ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اسمبلی انتخابات 2021 کے بقیہ تین مرحلوں کے حق میں نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کو بغیر کچھ سوچے سمجھے باقی تینوں مرحلے کی ووٹنگ کو ملتوی کرنے کا اعلان کر دینا چاہیے۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ' اسمبلی انتخابات کے بقیہ تین مرحلے کو چند ماہ کے لئے منسوخ کر دینے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا' انہوں نے کہا کہ' رمضان کے دوران الیکشن کرانا ایک خاص طبقے کو تکلیف پہنچانا ہے، اس سے بہتر یہ ہوتا کہ اسمبلی انتخابات کے بقیہ تینوں مرحلوں کو رمضان کے بعد کرایا جاتا۔ وقفے سے کورونا سے نمٹنے کا موقع ملے گا، سب کچھ ٹھیک ہوجانے کے بعد بقیہ تینوں مرحلے کرائے جاتے۔ غور طلب ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو ئی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے آٹھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس تعلق سےادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ' 28, 29 دنوں قبل کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دس سے بارہ ہوا کرتے تھے، لیکن آج اس کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار پہنچ گئی ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 59 ہزار ہے، جبکہ اس بیماری سے اب تک دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details