اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس کا ممتاببرجی کے خلاف امیدوار اتارنے کا فیصلہ

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے ممتاببرجی کے خلاف امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اب تک امیدوار کے نام کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔

pradesh congress decide to field candidate against mamata banerjee in by poll in bhawanipur
کانگریس کا ممتاببرجی کے خلاف امیدوار اتارنے کا فیصلہ

By

Published : Sep 6, 2021, 11:00 PM IST

مغربی بنگال میں رواں ماہ کے آخر میں تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف تینوں اسمبلی حلقوں میں اپنی جیت کو یقینی قرار دے رہی ہے۔ دوسری جانب کانگریس اور بی جے پی اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی بھر پور کوشش میں مصروف ہیں۔

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اپنے سابقہ بیان سے یو ٹرن لیتے ہوئے ضمنی انتخابات کے لیے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف امیدوار اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے بھوانی پور اسمبلی حلقے سے وزیراعلیٰ ممتاببرجی کے خلاف امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اب تک امیدوار کے نام کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پردیش کانگریس کے صدر نے متعدد امیدواروں کے نام کانگریس کی کارگزار صدر سونیا گاندھی کے پاس بھیجا ہے اور انہیں امید ہے کہ امیدوار کے نام کا اعلان جلد ہی ہو جائے گا'۔


دوسری طرف پردیش کانگریس کے صدر نے شمشیر گنج اور جنگی پور اسمبلی حلقوں میں لفٹ فرنٹ کے امیدوار کی حمایت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں اسمبلی سیٹوں پر کانگریس اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔


واضح رہے کہ اس سے قبل لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لیے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف امیدوار نہ اتارنے کی بات کہی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details