اردو

urdu

ETV Bharat / city

فوج میں ’’میک ان انڈیا ‘‘ کے پوسٹر بوائے جنرل سبرت ساہا بی جے پی کے امیدوار - بنگال کے لیے تجویز کردہ نئی صنعتی پالیسی

’’میک ان انڈیا‘‘ کے اشتہار میں فوج کے پوسٹر بوائے لیفٹیننٹ جنرل سبرت ساہا (ریٹائرڈ) کو بی جے پی نے کولکاتا کے راش بہاری اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔

Poster boy for 'Make in India' in Defence fielded by BJP in West Bengal's Rashbehari
Poster boy for 'Make in India' in Defence fielded by BJP in West Bengal's Rashbehari

By

Published : Mar 23, 2021, 8:59 PM IST

لیفٹیننٹ جنرل ساہا نے کہا کہ میں نے 31 اگست 2016 کو آرمی کے لئے میک ان انڈیا کے لئے آرمی ڈیزائن بیورو کے قیام میں مدد کی تھی۔ اس کا افتتاح اس وقت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کیا تھا۔ آرمی ڈیزائن بیورو میں جنرل سہائے منصوبہ بندی، جدید کاری اور دیگر امور کے ذمہ دار تھے۔ وہ انڈین ڈیفینس مینوفیکچررز کی سوسائٹی کے بانی ڈائریکٹر جنرل بھی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’’میک ان انڈیا‘‘کے نظریہ اور مغربی بنگال کے لیے تجویز کردہ نئی صنعتی پالیسی کو بھی انہوں نے ہی تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں تک فوج کے ذریعے قوم کی خدمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی ریاست کے عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے مزید کہا ، "میں نے فوج میں چار عشروں تک خدمت کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کی خدمت کی جائے''۔

خیال رہے کہ 294 رکنی مغربی بنگال اسمبلی کے انتخابات آٹھ مرحلوں میں 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔ جس میں ووٹنگ کا آخری مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details