اردو

urdu

ETV Bharat / city

پوجا پنڈال دے رہا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام - درگا پوجا اور فرقہ ہم آہنگی

کولکاتا درگا پوجا کے موقع پر ایک پنڈال ایسا بھی جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کررہا ہے جہاں ہندومذاہب کے منتر کے ساتھ ساتھ آذان اور گرجہ گھر کی بھی صدوئیں بلند ہورہی ہیں۔

کولکاتا درگا پوجا

By

Published : Oct 6, 2019, 10:54 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں درگا پوجا نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے خصوصی طور پر کولکاتا میں درگا پوجا بہت ہی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے پورے بھارت سے لوگ کولکاتا کا درگا پوجا دیکھنے آتے ہیں۔
وہیں دوسری طرف کولکاتا کا ایک پوجا پنڈال فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مثال پیش کر رہا ہے۔

پوجا پنڈال دے رہا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام

کولکاتا کے بیلیا گھاٹا 33 پلی باسی پوجا کمیٹی نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو اس بار پوجا کا موضوع بنایا ہے۔

پورے پنڈال میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے تصاویر نظر آ رہے ہیں اور سب سے اہم بات اس پنڈال کی یہ ہے کہ پنڈال کے اندر ہندو مذہب کے مطابق منتر تو ہو رہا ہے ساتھ ہی آذان کی آواز بھی گونج رہی اور عیسائیوں کے خصوصی پریئر بھی سنائی دے رہی ہے وہیں پنڈال میں فرقہ پرستی کو دیمک کے طور پر دکھایا گیا ہے جو ملک کے بنیاد کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔
پلی اسی درگا کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سشانت ساہا نے بتایا کہ اس بار ان کے پوجا کا موضوع کا نام "ہم ایک ہیں تنہا نہیں" جس کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورے کولکاتا میں درگا پوجا کو جو پنڈال بنتا ہے ان کو دیکھنے والوں میں صرف ہندو نہیں ہوتے بلکہ ہمارے نسل بھائیوں اور عیسائی بھائیوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ لوگ ہمارے درگا پوجا میں آتے ہی ہم بھی عید کے موقع پر ان کے یہاں جاتے ہیں بڑے دن کے موقع پر چرچ جاتے ہیں ہم گولڈن ٹییمپل بھی جاتے ہیں ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ آپس اتحاد کے ساتھ رہتے ہیں اور درگاہ پوجا صرف بنگال نہیں بلکہ اب پورے ہندوستان کا سب سے بڑا تہوار بن چکا ہے بلکہ اب اس کی شہرت بین الاقوامی سطح پر بھی پہنچ چکی ہے جس طرح سے ممتا بنرجی کی حکومت نے اس کو کارنیول کا روپ دے دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پنڈال میں آذان منتر اور عیسائیوں کا پرئیر ایک ساتھ ہو رہا ہے اس کے ذریعے ہم سب کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں ہم تنہا نہیں ہیں اور فرقہ پرستی دیمک ہے جو ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے ہمارے اس موضوع پر کچھ فسادی ذہنیت کے لوگ خوش نہیں ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو بھائی چارہ بڑھے اس لئے اس پر بھی سیاست کر رہے ہیں اور پھول بگان تھانہ میں ہمارے خلاف شکایات درج کرائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ہم جانتے ہیں اس کے پس پردہ کون لوگ ہیں یہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن و امان ہو.

ABOUT THE AUTHOR

...view details