کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ممتا بنرجی کے ذریعہ 'گوتر' بیان کرنے کے بعد بی جے پی اور ترنمو ل کانگریس کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران کہا کہ وہ مندر میں گئیں تو پجاری نے پوچھا کہ آپ کا گوتر کیا ہے؟ میں نے کہا کہ ماں ماٹی اور مانش ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں شنڈیلا ہوں۔ خیال رہے کہ 'شنڈیلا' برہمنوں کے اعلیٰ طبقہ ہے۔
بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر گیرراج سنگھ جو فرقہ وارانہ تقاریر کے لیے بدنام ہیں انہوں نے جواب دیا کہ وزیر اعلی مایوسی میں اپنے گوتر کا اعلان کررہی ہیں۔ مجھے یہ کہنے کی کبھی ضرورت نہیں ہے، میں اسے لکھتا ہوں۔ لیکن وہ الیکشن ہارنے کے خوف سے یہ کہتے ہیں۔ ممتا بنرجی براہ کرم مجھے بتائیں کہ کیا روہنگیا اور درانداز بھی شندیلا گوتر سے ہیں۔