اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس نے ہاؤڑہ اسٹیشن پر پھنسے مسافروں کو گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا

مغربی بنگال میں جاری پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کے سبب ہوڑہ اسٹیشن پر پھنسے بیرونی ریاستوں کے مسافرین کو پولیس نے ان کے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا۔

police-make-way-easy-to-stranded-passangers-at-howrah-station
police-make-way-easy-to-stranded-passangers-at-howrah-station

By

Published : May 17, 2021, 9:34 PM IST

مغربی بنگال میں دوسری میعاد کی پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے سبب دوسری ریاستوں سے آنے والے مسافرین ہوڑہ اسٹیشن پر ہی پھنس گئے۔

ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران غیر سرکاری بسیں، ٹیکسی، آٹو رکشہ وغیرہ ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دوسری ریاستوں سے بذریعہ میل ٹرین صبح سویرے ہوڑہ اسٹیشن پہنچنے والے مسافروں بنگال میں جاری لاک ڈاؤن کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔

بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے پاس اسٹیشن سے اپنے گھروں کو پہنچنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ مسافروں کو اسٹیشن کے باہر پانچ سے سات گھنٹوں تک بیٹھ کر انتظار کرنا پڑا۔ تاہم ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ نے اس ضمن میں اقدامات کرتے ہوئے اسٹیشن پر پھنسے مسافروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا انتظام کیا۔

پولیس نے غیر سرکاری بسوں کے ذریعہ بیرونی ریاستوں کے مسافروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کی کامیاب کوشش کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آخر کب تک مسافر اسٹیشن کے باہر بیٹھے رہتے۔ ان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں گھر تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔'

مسافروں نے پولیس کی اس شاندار پہل کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔


واضح رہے کہ مغربی میں گذشتہ روز سے پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت لوکل ٹرین، میٹرو ریل، سرکاری اور پرائیوٹ بسوں، ٹیکسی، آٹو رکشہ اور فیری خدمات کو معطل کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details