اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: نقلی افسران کے خلاف الرٹ - ٹھگی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

ریاست کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں نقلی پولیس، سی بی آئی اور ویجلینس افسران بن کر لوگوں کو جعل سازی کے شکار بنانے والوں کے خلاف پولیس نے ریاستی سطح پر الرٹ جاری کرتے ہوئے جانچ کی ہدایت دی ہے۔

police-alert-against-false-officers-across-west-bengal
نقلی افسران کے خلاف ریاستی سطح پر پولیس کی کارروائی

By

Published : Jul 2, 2021, 5:17 PM IST

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے نقلی افسران بن کر لوگوں سے ٹھگی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریاستی پولیس انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔

ریاست کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں نقلی پولیس، سی بی آئی اور ویجلینس افسران بن کر لوگوں کو جعلسازی کے شکار بنانے والوں کے خلاف پولیس نے ریاستی سطح پر کارروائی شروع کردی ہے۔

ویڈیو
کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس نے نقلی پولیس افسران بن کر عام لوگوں سے ٹھگی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس، سی بی آئی، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، آئی بی اور ویجلینس کے اسٹیکر لگی گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی۔'
ذرائع کے مطابق جعلساز سرکاری اداروں کے اسٹیکر لگا کر لوگوں کو چکما دیتے ہیں۔ حال ہی میں چند کیسز منظر عام پر آئے ہیں جس کے بعد پولیس انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے قصبہ تھانہ علاقے پولیس نے نقلی آئی اے ایس افسر کو جعلی کورونا ویکسین فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
نقلی کورونا ویکسین فروخت کرنے کے الزام میں دیبانجن نام کے ایک نوجوان کی گرفتاری کے بعد ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے معاملے کی گھتی سلجھی نہیں تھی کہ مرکزی کولکاتا کے بینا پوکھر تھانے کی پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران آصف نام سے ایک نوجوان کو نقلی ویجلینس آفیسر بن کر لوگوں کو ٹھگنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔'

اس کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے نیو بیرکپور تھانہ علاقے سے پولیس نے نقلی ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ بن کر ایک کاروباری سے چودہ لاکھ ٹھگنے کے الزام میں شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details