مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بھیراب گنگولی کالج میں شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر افضال عاقل نے قیصر شمیم کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحوں کو یاد کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر افضال عاقل نے کہا کہ ادیب، دانشور، مصنف اور شاعر قیصر شمیم کی ادبی اور صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہے۔ ایسی شخصیت برسوں میں ایک بار ہی جنم لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہے کہ قیصر شمیم کا گیارولیا ٹاؤن سے بھی گہرا تعلق ہے۔ وہ گیارولیا مل ہائی اسکول میں درجہ آٹھ تک تعلیم حاصل کی اور ہگلی کی جانب رخ کیا'۔ پروفیسر و ڈاکٹر افضال عاقل نے بتایا کہ 'قیصر شمیم کئی استاد شعراء کے بھی استاد رہ چکے ہیں۔ وہ میرے بھی استاد شاعر رہ چکے ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے مشورہ دیتے اور میری تحریر میں اصلاح کرتے تھے'۔ انہوں نے کہا کہ 'ان کی موت کی خبر سن کر بے حد دلی تکلیف پہنچی تھی۔ ان کے انتقال سے اردو ادب کو بہت نقصان پہنچا ہے'۔