اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2021, 5:26 PM IST

ETV Bharat / city

ممتا دیدی کا غصہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ الیکشن ہار رہی ہیں: نریندر مودی

ممتا کو نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آپ کو کچھ دن بعد کہنا پڑے گا کہ اقلیتوں کے ووٹوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ مسلم ووٹ بینک آپ کے ہاتھ سے چلا گیا ہے۔

pm modi slams mamta at cooch behar
pm modi slams mamta at cooch behar

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کوچ بہار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں کہیں پر بھی ترنمو ل کانگریس نظر نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں اور امید ہے کہ 2مئی کے بعد بنگال میں ترنمول کانگریس کا وجود ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دو مرحلے کی پولنگ میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ دیدی رخصت ہورہی ہے۔ بنگال میں ایسی لہر کبھی بھی پہلے نہیں دیکھی گئی ہے۔

ویڈیو

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی ہی شیاما پرساد مکھرجی کے خوابوں کے بنگال کی تعبیر کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ مکھرجی کے نظریات اور فکر نے ہمیں عوام کے لیے جدو جہد کرنے اور ان کی زندگی بہتر بنانے کے لیے حوصلہ دیا ہے'۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آج کل پوچھ رہی ہیں کہ کیا بی جے پی خدا ہے جو جانتی ہے کہ وہ جیت رہی ہے۔ لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جنتا جناردن خدا کی شکل ہے اور اس کے چہرے کو دیکھ کر آپ کو معلوم ہوگا کہ ہوا کا رخ کیا ہے۔ آپ کی زبان، آپ کا غصہ، آپ کی آواز، یہاں تک کہ ایک بچہ بھی بتا سکتا ہے کہ دیدی کا پتہ صاف ہورہا ہے۔ آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔ دیدی آپ میدان چھوڑ چکی ہیں۔'

پی ایم مودی نے کہا کہ' دیدی کو بار بار کہنا پڑتا ہے کہ آپ نندی رام سے الیکشن جیت رہی ہیں۔ نندی گرام میں پولنگ کے دن آپ نے کیا کھیل کھیلا پورا ملک جانتا ہے کہ آپ ہار رہی ہیں۔ اس کے لیے خدا سے مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب آپ کی پارٹی نے اعلان کیا کہ دیدی اب بنارس سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گی تو کوئی بھی سمجھدار شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حالت خراب ہے۔ دیدی کو سیاست کرنے کے لیے بنگال سے باہر جانا پڑے گا۔

ممتا کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دیدی آپ کو کچھ دن بعد کہنا پڑے گا کہ اقلیتوں کے ووٹوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ مسلم ووٹ بینک آپ کے ہاتھ سے چلا گیا ہے۔ مسلمان آپ سے منہ موڑ چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ممتا بنرجی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیے رہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے جو کچھ کہہ رہی ہیں۔ اگر میں یہ بات کہتا کہ ہندو متحد ہوکر بی جے پی کو ووٹ دیں تو الیکشن کمیشن کا نوٹس مجھے مل جاتا۔ ماضی میں مجھے الیکشن کمیشن نوٹس دے چکا ہے۔ اخبارات کی سرخیاں بھری ہوئی ہیں۔ اخباروں نے خصوصی اداریے لکھ کر تنقید کرچکے ہیں۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ جس کمیشن نے آپ کو دو بار انتخابات کروا کر وزیر اعلی بنایا اسی الیکشن کمیشن سے پریشانی ہو رہی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 80 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی ہے لیکن وزیر اعلی ہونے کے باوجود آپ کو فخر نہیں ہے کہ لوگ پر امن طریقے سے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ آپ کو پریشانی ہو رہی ہے یہ نشانیاں ہیں کہ آپ الیکشن ہار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی بنگال کے عوام کو بدنام کررہی ہیں اور بنگال کے عوام کو کمل کے نشان پر بٹن دباکر انہیں سزا دینا ہوگی۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ دیدی بہت زیادہ فٹ بال کھیلتی ہیں لیکن ممتا نے اپنے لیے ایک گول کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں کرپشن عروج پر ہے چاہے وہ اساتذہ کی بھرتی ہوں یا کوئی کام۔ 10 برس تک دیدی کے لوگوں نے بنگال کے غریب عوام کو لوٹا اور ممتا بنرجی تماشائی بنی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال سمیت پوری ریاست کے کسان 10 برسوں سے دلالوں کے ذریعہ پریشان ہیں۔ ترنمول کے وزرا کھیلتے رہے۔ اسمگلنگ اور دراندازی غیر قانونی کان کنی کا سنڈیکیٹ پھل پھول گیا۔ حال ہی میں آڈیو ٹیپ جو منظر عام پر آیا ہے اس میں دیدی کا 10 برس کا مکمل رپورٹ کارڈ ہے۔ دیدی نے بنگال میں بائپو سروس ٹیکس کے نام سے ایک نیا ٹیکس شروع کیا۔ ایک مہینے میں 35 سے 40 کروڑ روپے آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بنگال کے کونے کونے سے آواز آرہی ہے'۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کے لیے خصوصی اسکیم لائے گی اور انفراسٹچکر کوبہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ پہنچایا جائے گا '۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details