اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد ورفت پر پابندی

مغربی بنگال میں تیزی سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آئندہ 6 جولائی سے 19 جولائی تک دہلی اور ممبئی سمیت چھ شہروں کے مسافر بردار طیاروں کو کولکاتا ہوئی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Planes from six cities banned from landing at Kolkata airport
کولکاتا ایئرپورٹ پر طیاروں کی پابندی

By

Published : Jul 4, 2020, 7:37 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں تیزی سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کسی بھی ہاٹ اسپاٹ زون سے مسافر بردار طیاروں کو کولکاتا ایئر پورٹ پر نہیں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کولکاتا ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق کولکاتا ایئرپورٹ پر آئندہ 6 جولائی سے 19 جولائی تک ملک کے چھ شہروں کے مسافر بردار طیاروں کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے ممبئی، دہلی، چنئی، ناگپور، پونے اور احمد آباد شہروں کے مسافر بردار طیاروں کو کولکاتا ہوئی اڈے پر اترنے پر پابندی لگا دی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہونے سے پریشان ریاستی حکومت کی طرف سے تحفظاتی اقدامات کے پیش نظر مرکزی حکومت سے ملک کے آٹھ ریاستوں سے کولکاتا ہوائی اڈے پر پروازوں کو منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

ریاستی حکومت کی طرف سے جن آٹھ شہروں سے پروازوں کو کولکاتا ایئرپورٹ پر نہ آنے کی اپیل کی گئی تھی ان میں ممبئی، دہلی، چینئی پونے، ناگپور، احمدآباد کے علاوہ اندور اور سورت بھی شامل تھے۔

اس کے جواب میں آج کولکاتا ہوائی اڈہ انتظامیہ کی طرف سے ٹویٹ کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ آئندہ 6 جولائی سے 19 جولائی تک ممبئی، دہلی،چنئی، ناگپور، پونے اور احمد آباد سے پروازیں کولکاتا کے لیے روانہ نہیں ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details