مغربی بنگال کی سیکریٹریٹ بلڈنگ میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور فرفرہ شریف کے پیرزادہ قاسم صدیقی کے درمیان ملاقات ہوئی اور کئی اہم موضوع پر تبادلۂ خیال ہوا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد پیرزادہ قاسم صدیقی نے کہا کہ مغربی بنگال میں اقلیتی طبقے کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے جو مسائل باقی رہ گئے ہیں اسے بھی جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ Anis Khan Death Case
اسی درمیان فرفرہ شریف کے پیرزادہ قاسم صدیقی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ انہیں انیس الرحمٰن خان قتل معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ پر مکمل بھروسہ ہے۔
پیرزادہ قاسم صدیقی نے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ انیس خان قتل کو پندرہ دنوں میں حل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے پندرہ دنوں بعد بھی تفتیش جاری ہے۔ تاخیر سے کوئی پریشانی نہیں ہے صرف قاتل کی گرفتاری ہونی چاہیے۔