اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلم اکثریتی علاقہ شاشن میں بی جے پی کے امیدوار کو مخالفت کا سامنا - واپس جاؤ کے نعرے لگائے

شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاشن میں مقامی باشندوں نے بی جے پی کے امیدوار کو سیاہ جھنڈے دیکھائے اور واپس جاؤ کے نعرے لگائے۔

people show black flag to bjp candidate
people show black flag to bjp candidate

By

Published : Apr 1, 2021, 10:49 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ تیسرے مرحلے کے لیے تیاریاں شروع ہو چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں تیسرے مرحلے سے قبل ووٹرز کو راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔

اسی ضمن میں بی جے پی رہنماؤں نے شمالی 24 پرگنہ کے مسلم اکثریتی علاقہ شاشن کا دورہ کیا جہاں مقامی باشندوں نے بی جے پی کے امیدوار کو سیاہ جھنڈے دیکھائے اور واپس جاؤ کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے شاشن ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں 67 فیصد بنگلہ زبان بولنے والے مسلمان آباد ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا ذریعے معاش کھتی باڑی ہے۔ اس مسلم اکثریتی علاقے پر کبھی لفٹ فرنٹ کا دبدبہ ہوا کرتا تھا لیکن سنہ 2011 میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد یہ علاقہ ترنمول کانگریس کے ہاتھوں میں چلا گیا۔


ذرائع کے مطابق آج دن میں بی جے پی کے امیدوار راجندر ساہا انتخابی مہم کے دوران شاشن پہنچے۔ علاقے میں موجود مرد اور خواتین نے مخالفت شروع کر دی۔ مقامی باشندوں نے بی جے پی کے امیدوار راجندر ساہا کے خلاف واپس جاؤ کے نعرے لگائے اور سیاہ جھنڈے دیکھائے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ این آر سی اور سی اے اے کی باتیں کرنے والوں کے لیے نہ ووٹ ہے اور نہ انتخابی مہم کے کے لیے یہاں کوئی جگہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے نہ جانے کتنے بڑے بڑے رہنما آئے اور این آر سی کے نام پر مقامی باشندوں میں ڈر و خوف پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہیں ایک ووٹ نہیں دیا جائے گا'۔

دوسری جانب بی جے پی کے امیدوار راجندر ساہا کا کہنا ہے کہ چند لوگوں کی مخالفت کرنے سے کچھ آتا جاتا نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جیت طے ہے۔ جیت کے بعد مخالفت کرنے والوں کے لیے سب سے زیادہ کام کروں گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details