مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں گذشتہ بدھ کے روز سے جاری بارش پیر کے روز بند ہوئی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو بڑی راحت ملی۔
شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور کولکاتا میں بارش میں کمی آئی ہے، لیکن ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
مشرقی اور مغربی بردوان، مشرقی اور مغربی مدنی پور، مرشدآباد، مالدہ اور ندیا ضلع کے عوام کو فی الحال بارش سے راحت ملنے کا کوئی امید نہیں ہے۔ ان اضلاع میں بارش کا یہ سلسلہ پیر کی رات اور منگل کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
بنگال میں چار دنوں بعد تھما بارش کا سلسلہ - relief from 4 day rain news in urdu
ریاست کے مختلف اضلاع میں گذشتہ چار دنوں سے جاری بارش کا سلسلہ بند ہونے سے عام لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ بارش بند ہونے سے عام زندگی دوبارہ پٹری پر لوٹنے لگی ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لوگوں کو مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
مسلسل بارش ہونے کے سبب شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہوڑہ، ہگلی اور ندیا ضلع کے بیشتر علاقے بارش کا پانی اب بھی جما ہے جس کے سبب لوگوں کو کئی مسائل درپیش ہے۔
اسی درمیان پانی کے ناقص نکاسی نظام کی پول بھی کھل گئی ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور، بروئی پور سمیت مختلف علاقوں میں بدتر نکاسی نظام کے سبب ہونے والی پریشانیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔
دوسری طرف علی پور محکمہ موسمیات نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ لوگوں کو فی الحال بارش سے جزوی طور پر راحت ملی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چند دنوں کے بعد ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گا جو کئی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔'