اردو

urdu

ETV Bharat / city

جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کی حالت خراب - وزیراعلی ممتا بینرجی

ریاست مغربی بنگال کے این آر ایس اسپتال میں ڈاکٹر کی پٹائی کے بعد جونیئر ڈاکٹروں کی طرف سے کی گئ ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کی حالت خراب ہوتے جارہی ہے۔

جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریضوں کی حالت خراب

By

Published : Jun 16, 2019, 8:19 PM IST

وزیراعلی ممتا بینرجی کے بار بار اپیل کرنے کے بعد بھی ڈاکٹرکام پر لوٹنےکے لیے تیار نہیں ہیں۔
ریاست میں سبھی سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی،ریگولر او ٹی اور دیگر خدمات ٹھپ ہیں لیکن ایمرجنسی خدمات پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سےمدنا پور میں نوزائدہ بچہ کو مناسب علاج نہ ملنے سےموت واقع ہوگئی ۔اس کے والدین نے بچے کی لاش لے کر ڈاکٹروں کے سامنے مظاہرہ کیا لیکن اس کا بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
دارالحکومت کے ایمس اور صفدر جنگ اور دیگر اسپتالوں کے ڈاکٹر بھی ہڑتال پرہیں ۔
بنیرجی نے چیف سکریٹری ملے ڈے کی موجودگی میں نامہ نگاروں سے کہا،’’میں ریاست میں ہڑتال پر گئے ڈاکٹروں پر اسما نہیں لگانا چاہتی اور جونیئر ڈاکٹروں سے کام پر لوٹنے کی اپیل کرتی ہوں کیونکہ ان کے زیادہ تر مطالبات مان لئےگئے ہیں۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details