اردو

urdu

ETV Bharat / city

میٹرو ریل دے گا پانچ لاکھ کا معاوضہ - ایسٹ ویسٹ میٹرو' سرنگ کی کھدائی

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے بہو بازارعلاقہ میں جاری 'ایسٹ ویسٹ میٹرو' سرنگ کی کھدائی کے دوران متعدد عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے لیے حکومت بنگال نے مطالبہ کی مانگ کی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 4, 2019, 5:54 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:18 AM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس حادثے کو بحرانی صورت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری ملائی دیب کی قیادت میں ایک کور کمیٹی تشکیل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے منہدم ہوئی عمارت کی باز آبادکاری اور اس کے مالکان کو پانچ لاکھ روپے معاوضے کے طور دینے کا میٹرو ریلوے سے مطالبہ کیا۔

میٹرو ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حادثہ کی 'تحقیقات جاری ہے میٹرو ریلوے مدد کے لئے تیار ہے۔ ' میٹرو ریلوے نے اس نقصان کی تلافی کے لیے میٹرو ریل نے معاوضہ دینے پر حامی بھر لی ہے۔

اسی سلسلے میں آج میٹرو ریلوے کے اہلکاروں اور وزیر اعلیٰ کے درمیان میٹنگ ہوئی۔

اطلاع کے مطابق اب تک اس علاقے کے 52 گھر متاثر ہو چکے ہیں۔ وہیں میٹرو ریل نے ان تمام افراد کو نئے مکانات اور دکانیں از سر نو تعمیر کراکر دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ساتھ ہی میٹرو ریل نے کام مکمل ہونے تک متبادل رہائش گاہ کا خرچ بھی برداشت کرنے کو تیار ہے۔

جبکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ 'ہمیں مستقبل میں اس طرح کے حالات کے مد نظر مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اور ماہرین کی مدد سے اس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثے نہ ہوں۔'


دوسری جانب ''کے ایم آر سی ایل'' کے ایم ڈی کا کہنا ہے 'اس حادثے کی وجہ سے ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ مکمل کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details