اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال اسمبلی کے باہر پارا ٹیچروں کا احتجاج - اسمبلی کے گیٹ نمبر 8 پر جمع اساتذہ

اسمبلی کے گیٹ نمبر 8 پر جمع اساتذہ اسمبلی گیٹ تڑپ کر اندر جانے کی کوشش کررہے تھے، جنہیں پولیس نے قابو کیا اور کئی لوگوں کو حراست میں لے کر پولیس وین میں لے گئے۔

Para teachers
Para teachers

By

Published : Jan 27, 2021, 1:40 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے کسانوں کے ذریعہ کے لال قلعہ کے فصیل پر چڑھ کر جھنڈا لہرانے کے محض 24 گھنٹے کے بعد آج اچانک کلکتہ میں احتجاج کررہے پارا ٹیچروں کا ایک گروپ مغربی بنگال اسمبلی کے دروازے پر اچانک پہنچ گیا اور احتجاج کرنا شروع کردیا۔ اس درمیان کچھ افراد اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

بنگال اسمبلی کے باہر پارا ٹیچروں کا احتجاج

اسمبلی کے گیٹ نمبر 8 پر جمع اساتذہ اسمبلی گیٹ تڑپ کر اندر جانے کی کوشش کرنے لگے۔حالات پر قابو پانے کے لئے خواتین اہلکار سمیت بڑی تعداد میں پولس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کر لیا ہے۔ اساتذہ کو پکڑ پولس وین میں لے جایا گیا ہے۔

اسمبلی کے باہر جمع اساتذہ پاراٹیچر ہیں۔ یہ اساتذہ تنخواہ میں اضافہ اور پنشن کا مطالبہ کررہے ہیں ۔خیال رہے کہ اسمبلی کا دوروزہ خصوصی اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details