سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پیر کے روز بی جے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بھارتیہ جنتاپارٹی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے منشور میں اپنا اصلی چہرہ ظاہر کردیا ہے۔ بی جے پی نے مغربی بنگال کے انتخابی منشور واضح طور پر کہا ہے کہ حکومت سازی کے پہلے ہی دن بی جے پی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ کرے گی۔
چدمبرم نے کہاکہ 'سی اے اے ملک کو تقسیم کرے گی، مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پیدا کرے گی اور لاکھوں بھارتیوں کو ان کی شہریت کے حق سے محروم کرے گی۔ لاکھوں غریب اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں خاص طور پر مسلمانوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنے کا ہے کہ انہیں حراستی کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا'۔