اردو

urdu

ETV Bharat / city

Opposition Seat Vacant in KMC: کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں ایک بار پھر اپوزیشن کی کرسی خالی - ای ٹی وی بھارت

ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی شاندار کامیابی کے سبب کولکاتا میونسپل کارپوریشن Opposition Seat Vacant in KMC ایک بار پھر حزب اختلاف کے رہنما سے محروم رہ گیا. چند روز قبل ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات 2021 کے انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے 144 میں سے 134 سیٹز جیت کر اپوزیشن کا صفایا کردیا.

Opposition Seat Vacant in KMC
Opposition Seat Vacant in KMC

By

Published : Dec 24, 2021, 11:18 AM IST

کولکاتا: اس مرتبہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی Chief Minister Mamata Banerjee کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس Trinamool Congress نے گزشتہ الیکشن سے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔2015 کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کو 117 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی جب کہ لیفٹ فرنٹ 15 سیٹز جیت کر دوسری پوزیشن پر رہی تھی۔ اس کے باوجود لفٹ فرنٹ اپوزیشن کی کرسی پر بیٹھ نہیں سکی تھی کیونکہ اس کے لئے 16 سیٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

ویڈیو دیکھیے
اس کے علاوہ بی جے پی Bhartiya Janata Party کو سات اور کانگریس کو پانچ سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ اس وقت کسی بھی پارٹی کو اپوزیشن کا حق حاصل نہیں ہو سکا تھا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس بغیر کسی اپوزیشن پارٹی یا پھر رہنما کے چھ برسوں تک کولکاتا میونسپل کارپوریشن چلائی تھی۔ اس مرتبہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا ایک طرح سے تقریباً صفایا ہو گیا ہے۔ سی پی آئی ایم CPIM and Congress اور کانگریس کو دو دو جبکہ بی جے پی اور آزاد امیدواروں کو تین تین کامیابی ملی ہے، یعنی تمام سیٹوں کو ملا بھی دینے کے باوجود اپوزیشن 16 کے عدد شمار سے چھ قدم دور ہی رہ جائے گی۔2015 اور 2021 کے درمیان ان چھ برسوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب کولکاتا میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن کی کرسی خالی رہ جائے گی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا اپوزیشن سے پاک ریاست کا خواب برسوں پرانا ہے۔ اس کی شروعات 2011 میں لفٹ فرنٹ کی 34سالہ حکومت کو اکھاڑنے کے بعد سے ہوئی تھی۔ممتا بنرجی نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جو ایک ماہر سیاسی رہنما کو کرنا چاہیے۔


ترنمول کانگریس کی سربراہ کی اس کوشش میں یقیناً لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کمزور ہوگئی۔ اس کی مثال اسمبلی انتخابات 2021 میں دیکھنے کو ملی جب کانگریس اور لفٹ فرنٹ کا کھاتہ بھی نہیں کھل سکا۔
ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف اپنے مقصد کامیابی ہوئی دوسری طرف بی جے پی لفٹ فرنٹ اور کانگریس کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریاست میں مین اپوزیشن جماعت بن گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details