حزب اختلاف رہنما عبدالمنان نے گورنرجگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کرکے کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا.
مغربی بنگال کے حزب اختلاف رہنما عبدالمنان اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان راج بھون میں اہم ملاقات ہوئی.
راج بھون میں ملاقات کے دوران دونوں اعلی رہنماوں کے درمیان کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
حزب اختلاف رہنما عبدالمنان نے کہا کہ گورنر سے ملاقات کے دوران ریاست کی موجودہ صورتحال اور پر امن اسمبلی انتخابات کرانے کو لے کر تبادلہ خیال ہوا.
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں ریاست میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کے سلسلے میں اضافے ہو رہے ہیں.
اس سے ریاست میں عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ ہے. اس سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. اس پر قابو پانے کے لئے ابھی سے کام کرنا پڑے گا.
انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر نے اس مرتبہ پرُ امن اسمبلی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے.
اس کے لئے قانون کے دائرے میں رہ کر سکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کی بات کہی ہے.
حزب اختلاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی ریاست میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں.