مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رام پور ہاٹ کے باگٹوئی گرام میں گذشتہ 21 مارچ کو پیش آئے آتشزدگی اور 9 لوگوں کی ہلاکت پر مغربی بنگال کے 24 فلمی ہستی اور دانشوروں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو کھلا خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کے رول پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ خط میں طلباء رہنما انیس خان کے علاوہ دو کونسلروں کے قتل پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔کھلا خط لکھنے والوں میں اپرنا سین ،کوشک سین ،سریجات،پرمبراتا چٹرجی شامل ہیں۔
Aparna Sen, Others Write Open Letter to Mamata Banerjee
گذشتہ کئی ماہ سے بنگال میں سیاسی تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں لیکن گذشتہ 21 مارچ کو بیربھوم کے رام پور ہاٹ کے باگٹوئی گرام میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعات جس میں اب تک 9 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ،پوری ریاست کو سکتے میں ڈال دیا تھا۔جس کی چہار جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔
اس معاملے کے تحت اب بنگال کے بااثر وسوخ شخصیات نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو کھلا خط لکھ کر اپنی بی چینی کا اظہار کیا ہے اور کئی سوالات اٹھائے ہیں۔وزیر اعلی ممتا بنرجی کو لکھے کھلے خط میں اپرنا سین،کوشک سین،شریجات، پرمبراتا چٹرجی،شوہینی سرکار،انوپم رائے،بولن گنگوپادھیائے، سومن مکھرجی کے علاعہ اور کئی لوگوں نے اس خط پر دستخط کیا ہے۔باگٹوئی گرام سانحے کو لیکر انہوں سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔