اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹیٹا گڑھ کے مختلف علاقوں میں دھماکے - one dead due to blast

اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 22 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے پیش نظر یہ دھماکہ انجام دیا گیا ہے تاکہ خوف و ہراس کی ماحول پیدا کیا جاسکے۔

one killed in blast at club in titagarh of north 24 parganas district
one killed in blast at club in titagarh of north 24 parganas district

By

Published : Apr 21, 2021, 8:14 PM IST

کولکاتا: کولکاتا سے متصل شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹا گڑھ علاقے میں، چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل منگل کی رات ایک کلب میں بم دھماکہ کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جس کلب میں دھماکہ ہوا ہے اس کلب کا تعلق ترنمول کانگریس سے ہے۔ دھماکہ اتنی شدت کا تھا کہ کلب کا چھت دھماکہ کی وجہ سے اڑ گیا۔ دیواریں منہدم ہوگئیں۔

اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ 22 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے پیش نظر یہ دھماکہ انجام دیا گیا ہے تاکہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کی جاسکے۔

دوسری جانب شمالی 24 پرگنہ کے بیرک پور سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کے گھر کے قریب ہی دھماکہ ہوا ہے۔ سنگھ کی رہائش گاہ جگتدل میں نامعلوم افراد نے بم دھماکے کو انجام دیا۔ اس کی وجہ سے پورے علاقے میں تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

ارجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے تلاشی کے نام پر ان کے گھر کے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔ ارجن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے میرے گھر میں بمباری کی گئی ہے تاکہ لوگ خوف زدہ ہو کر ووٹ نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش میں پولیس بھی شامل ہے۔ اس پورے معاملے میں الیکشن کمیشن سے شکایت درج کی گئی ہے۔

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کی رہائش گاہ کے تھوڑی دوری پر بھی دھماکہ ہوا ہے۔ مرکزی فورسز کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details