ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد ساڑھے 14 لاکھ سے تجاوز کر گئی. اس کے باوجود گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں کمی آئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 5274 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے میں کم ہے۔ وہیں ایک دن میں اس وبا سے 87 اموات ہوئی ہیں۔
ریاستی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ یہ ایک مثبت پہلو ہے اور امید کرتے ہیں یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چین کو جڑ سے ختم کرنے کے بعد آنے والی تیسری لہر کے آنے سے پہلے اس سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لیں گے۔