الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی کے ساتویں اور آٹھویں مرحلے کی 71 سیٹوں پر الیکشن کے لیے نوٹیفکیشن بدھ کے روز جاری کر دیاہے۔
ساتویں مرحلے میں ریاست کے پانچ اضلاع کی 36 سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔ اس مرحلے میں مالدہ پارٹ-1 ، کولکاتا جنوب، مرشد آباد پارٹ-1، مغربی وردھمان اور جنوبی دیناج پور میں 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔