اردو

urdu

ETV Bharat / city

پارٹی مخالف بیان بازی پر رکن پارلیمان کو نوٹس - Notice to MP for anti party statements

بی جے پی نے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر کو پارٹی مخالف سرگرمیوں اور بیان بازی کرنے پر انتباہ نوٹس جاری کیا ہے۔

پارٹی مخالف بیان بازی کرنے پر رکن پارلیمان کو نوٹس
پارٹی مخالف بیان بازی کرنے پر رکن پارلیمان کو نوٹس

By

Published : Dec 29, 2020, 12:55 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے شمالی 24پرگنہ کے بنگاؤں سے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر کو پارٹی مخالف بیان بازی کرنے پر انتباہ نوٹس جاری کیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پارٹی سب سے بڑی ہے اور اس سے منسلک رہنماؤں کے لیے لازمی ہے کہ انہیں اصولوں کو ماننا ہی پڑے گا۔

شانتانو ٹھاکر کو پارٹی مخالف سرگرمیوں اور بیان بازی کرنے پر انتباہ نوٹس جاری کیا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم سب پارٹی سے منسلک ہیں جس کی وجہ سے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شانتانو ٹھاکر رکن پارلیمان ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں مقبول رہنما ہیں۔ انہیں ہر بات سوچ سمجھ کر کہنی چاہیے۔ ان کی پارٹی مخالف بیان بازی سے بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کو مایوسی ہوئی ہے۔

بیان بازی کرنے پر انتباہ نوٹس

انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان کو اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر کو سمجھانے کے لیے انتباہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بنگاؤں سے رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر اور بی جے پی کے درمیان شہریت ترمیمی قانون نافذ کرنے کو لے کر تلخی پائی جا رہی ہے۔

پارٹی مخالف بیان بازی کرنے پر رکن پارلیمان کو نوٹس

مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون نافذ کرنے میں تاخیر کو لے کر رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر بی جے پی پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں کیا گیا تو بی جے پی میں اپنے مستقبل کو لے کر کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔

گزشتہ شب ہی رکن پارلیمان شانتانو ٹھاکر نے وزیر داخلہ امت شاہ سے شہریت ترمیمی قانون نافذ کرنے کو لے کر اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details