اقتصادیات میں نوبل انعام جیتنے والے ابھیجیت بنرجی نے منگل کے روز وزیر نریندر مودی سے ملاقات کی جس کے بعد وہ اپنے آبائی وطن کولکاتا پہنچے۔
اس سے قبل وہ وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ملاقات اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔
نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی کا شاندار استقبال خیال رہے کہ نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے انعام جیت نے کے بعد بھارتی معیشت پر تبصرہ کیا تھا۔ جس پرہنگامہ بھی ہواتھا۔
اس سلسلے میں کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھا کہ' نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے جب اقتصادی بحران کے سلسلے میں آگاہ کیا تھا تو حکومت نے ان کی بات ہی نہیں سنی، اور ہنگامہ کرنے لگے۔'
مودی سے ملاقات کے بعد جب صحافیوں نے بنرجی سے ملک کی موجودہ اقتصادی صورت حال کے تعلق سے ان کی رائے جاننے کو شش کی تو انہوں نے اشاروں میں کہا کہ' انہیں سب سمجھ آ رہا ہے کہ میڈیا ان سے کیا کہلوانا چاہتا ہے۔'
آج ابھیجیت بنرجی اپنے آبائی وطن پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔