ریاست میں کورونا کے یومیہکیسز میں تیزی سے گراؤٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ وبا کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کی وجہ سے یومیہ کیسز میں تیزی سے کمی درج کی جارہی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 11 ہزار 514 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو گزشتہ روز کے مقابلہ 3 ہزار کم ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 اموات ہوئی ہیں۔ شرح اموات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مثبت اثر دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ عام لوگ بھی کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ محکمہ نے اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں اموات کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوگی۔
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی تعداد پر ایک نظر:
شمالی 24 پرگنہ: 2441