مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بشیر ہاٹ سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کو بشیر ہاٹ کالج انتظامیہ کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
بشیر ہاٹ کالج میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں رکن پارلیمان نصرت جہاں، رکن اسمبلی اور اسٹار فٹبالر دیپندو بسواس سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس کے بعد نصرت جہاں کے نام کو لے کر خصوصی اعلان کیا گیا جس میں انہیں کالج انتظامیہ کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا۔
رکن پارلیمان نصرت جہاں نے کہا کہ ’’بشیر ہاٹ کالج سے ان کا برسوں پرانا رشتہ ہے اس کالج کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں۔‘‘
مزید پڑھیں:کولکاتا: بی جے پی یوا مورچہ کی رہنما کوکین کے ساتھ گرفتار
انہوں نے کہا کہ ایم پی لیڈ فنڈ کی رقم رک جانے کے سبب آڈیٹوریم کا تعمیری کام متاثر ہوا تھا لیکن اب امید ہے کہ تعمیری کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ ’’بشیر ہاٹ کا نقشہ بدلنے کا جو عہد کیا تھا اسے کسی بھی قیمت پورا کروں گی، یہ صرف میرا پارلیمانی حلقہ ہی نہیں بلکہ میرا ہوم ٹاؤن بھی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بشیرہاٹ میں خواتین اور لڑکیوں کے لئے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز پر کام جاری ہے، انہوں نے سینٹرز میں تربیت دینے کا کام جلد شروع ہونے کی امید ظاہر کی۔
دوسری جانب اسٹار فٹبالر اور رکن اسمبلی دہیندو بسواس کا کہنا ہے کہ وہ پانچ برسوں تک بشیر ہاٹ کالج انتظامیہ کمیٹی کے صدر تھے اور اس دور میں ان سے جو کچھ ممکن تھا وہ انہوں نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب تمام لوگوں کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے تو اسے منزل تک پہنچانے میں زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔‘‘