اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام - ڈاکٹروں پر لا پرواہی کا الزام

بھوپال میں کرونا وائرس کے مریض کی اہلیہ نے ایمس کے خلاف بڑا الزام لگایا ہے ۔

ڈاکٹروں پر لا پرواہی کا الزام
ڈاکٹروں پر لا پرواہی کا الزام

By

Published : Apr 8, 2020, 4:18 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کرونا وائرس کے مریضوں کو لیکر بڑی لاپروائی سامنے آرہی ہیں ۔

ڈاکٹروں پر لا پرواہی کا الزام

ایمس میں کورونا پوزیٹیو مریضوں کو علاج کے نام پر محض بھرتی کرکے رکھا گیا ہے ۔ علاج تو دور کی بات ہے ۔دو دن سے کوئی ڈاکٹر دیکھنے تک نہیں آیا ۔ مریض کی اہلیہ پریتی پانڈے نے یہ الزام لگایا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر راجکمار این ایچ ایم میں آئی ٹی سی اہلکار ہے ،وہ جن افسران کے انڈر کام کررہے ہیں وہ کوروناپازیٹیو ہیں۔

ڈاکٹروں پر لا پرواہی کا الزام

انہیں تین دن پہلے ایمس میں آئسولیشن وارڈ میں بھرتی کیا گیا تھا ۔پریتی کا الزام ہے کہ انہیں ٹھیک سے کھانا بھی نہیں دیا جا رہا ہے ۔باقی افسران کو اسپتال میں رکھ کر اچھا علاج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ان کے خاوند کو بھی چیرویو لایا جائے اس لیے افسران سے التجا بھی کی لیکن کسی نے کچھ نہیں سنی ،انہوں نے کہا تین دن بعد بھی کوئی ان کا اور ڈھائی سال کے بیٹے کا سیمپل لینے گھر ابھی تک نہیں پہنچا ۔پریتی نے وزیراعظم اوروزیراعلی سے مدد مانگی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details