مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24پرگنہ کے بیرکپورمیں جوٹ مل کے بند ہونے سے تقریباً ساڑھے تین ہزار مزدور بے روزگار ہو گئے.
آج صبح مزدور جب ڈیوٹی کے لئے جوٹ مل پہنچے تو گیٹ کے سامنے لاک آؤٹ کا نوٹس دکھ کر حیران رہ گئے.
مل انتظامیہ کے لاک آؤٹ نوٹس میں خام مال کی عدم دستیابی کے سبب جوٹ مل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
مزدوروں کو جوٹ مل انتظامیہ کے لاک آؤٹ نوٹس پر بھروسہ نہیں ہوا ۔اور وہ احتجاج اور نعرہ بازی کرنے لگے ۔
مزدور احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ کی ناکہ بندی کردی جس سے آمدرفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی.
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی. پولیس اہلکاروں اور مزدوروں کے درمیان طویل میٹنگ کے بعد ناکہ بندی ہٹائی گئی ۔
ناکہ بندی ختم ہونے کے باوجود مزدوروں کا احتجاج اور نعرہ بازی کا سلسلہ جاری رہا.وقت گزرنے کے ساتھ احتجاجی مزدوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا ۔
وویورلی جوٹ مل بند ساڑھے تین ہزار مزدور بے روزگار - undefined
شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور کے جگتدل میں وویورلی جوٹ مل کو بند کر دیا گیا جس سے تقریباً ساڑھے تین ہزار مزدور بے روزگار ہو گئے. مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور پارلیمانی حلقے کے جگتدل میں واقع وویورلی جوٹ مل بند کر دیا گیا-
وویورلی جوٹ مل بند ساڑھے تین ہزار مزدور بے روزگار
مزدور یونین رہنما منٹو سنگھ کا کہنا ہے کہ خام مال کی عدم دستیابی کی بنیاد پر جوٹ مل بند کرنے کا فیصلہ بے بنیاد ہے.
انہوں نے کہا کہ جب تک جوٹ مل میں دوبارہ کام شروع نہیں ہوتا ہے اس وقت تک مل انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری رہے گا.
مزید پڑھیں: