اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالی پریشانیوں سے دو چار محمڈن اسپورٹنگ کلب کو ملا نیا اسپانسر - کلکتہ فٹ بال لیگ

ملک کے قدیم ترین فٹ بال کلبز میں سے ایک شہرہ آفاق تاریخی محمڈن اسپورٹنگ کلب گزشتہ کئی برسوں سے مالی پریشانیوں سے دو چار ہے۔محمڈن اسپورٹنگ کلب کا ماضی بہت شاندار رہا ہے۔اس کلب کو کلکتہ فٹ بال لیگ جیتنے والی پہلے ہندوستانی کلب ہونے کا صرف حاصل رہا ہے۔محمڈن اسپورٹنگ کلب کا بنکر ہل نامی ایک کمپنی کے ساتھ دو سال کا قرار ہوا ہے۔بنکر ہل ایک اسپورٹس منیجمنٹ کمپنی ہے۔ایک زمانے یہ کلب پورے ملک میں مقبول تھی۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب
محمڈن اسپورٹنگ کلب

By

Published : Oct 5, 2020, 10:53 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا میں مسلمانوں کی بڑی آبادی موجود ہے۔یہاں کے مسلمانوں نے قوم و ملت کے فلاح و بہبود کے لئے کئی ملی ادارے قائم کئے تھے۔

سیسے ہی ملی اداروں میں شہرہ آفاق تاریخی محمڈن اسپورٹنگ کلب بھی شامل ہے۔آج سے 130 برسوں پہلے 1891 میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔

مالی پریشانیوں سے دو چار محمڈن اسپورٹنگ کلب کو ملا نیا اسپانسر

محمڈن اسپورٹنگ کلب ہندوستان کے ودیم ترین فٹ بال کلبوں میں سے ایک ہے۔محمڈن اسپورٹنگ کلب ملک کی مقبول ترین کلب ہے۔جس کے شیدائی پورے ملک میں ہیں۔

فی الحال کلب آئی لیگ سکنڈ ڈویژن میں کھیل رہی ہے۔کلب ماضی بہت شاندار رہا ہے۔محمڈن اسپورٹنگ کلب 1934 میں کلکتہ فٹ بال لیگ جیتنے والی پہلا ہندوستانی کلب بنا تھا۔

یہ سلسلہ لگاتار 1938 تک جاری رہا۔آزادی سے قبل کئی انگریزی فٹ بال کلبوں کے خلاف محمڈن اسپورٹنگ کلب کے فتوحات نے اس کو پورے ملک میں خاص و عام میں مقبول کر دیا تھا۔محمڈن اسپورٹنگ کلب کو 1940 میں پہلے ہندوستانی فٹ بال کے طور پر ڈیورنڈ کپ جیتنے کا صرف حاصل ہوا تھا۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب کو ہی پہلے ہندوستانی فٹ بال کلب ہے جس کو بیرون ممالک میں کوئی ٹورنامنٹ جیتنے کا صرف حاصل ہے۔محمڈن اسپورٹنگ کلب نے 1960 میں آغا خان کپ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔لیکن گزشتہ چند برسوں سے محمڈن اسپورٹنگ کلب مالی پریشانیوں سے دو چار ہے۔

گزرے 20 برسوں میں کلب کی معیار اور کھیل شاندار ماضی کو دوہرانے میں ناکام رہی ہے۔گرچہ ان برسوں کچھ ٹورنامنٹس میں کامیابی ملی ہے۔50 ،60 اور 80 کی دہائی والا رتبہ حاصل کرنے میں کلب اب تک ناکام ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ کلب کے شیدائیوں کے لئے راحت کی بات ہے کہ کافی جدو خہد کے بعد کلب کو بنکر ہل نام کی کمپنی سے دو سال کا قرار یوا ہے۔یہ ایک اسپورٹس منیجمنٹ کمپنی ہے جو آئندہ دو برسوں تک کلب کی مالی معاونت کرے گی۔

کلب کے جنرل سیکریٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ ہماری منیجمنٹ بہت اچھے سے کام کر رہی ہے۔سکنڈ ڈویژن آئی لیگ میں اب تک ہماری ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے ابھی چار اہم میچ باقی ہے ان سے ہم انشاءاللہ جیت حاصل کرکے آئی لیگ میں کوالیفائی کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ہمارے پاس اب اسپانسر بھی ہے۔کافی دنوں سے ہمیں اسپانسر کی تلاش تھی۔آئندہ دو برسوں کے لئے ہمیں کچھ راحت مل گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details