کولکاتا: وزیرا عظم نریندر مودی نے آج بنگال میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی مسلسل مرکزی فورسز پر تنقید کر رہی ہیں۔ انہوں نے ممتا بنرجی کی وائرل ہونے والی آڈیو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کے ساتھ جلوس نکالنے کا فیصلہ صرف احتجاج تک محدود نہیں ہونے والا تھا بلکہ خطرناک نتائج آسکتے تھے۔
آسنسول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نہ صرف بھارتی افواج پر تنقید کرتی رہی ہیں بلکہ انتخابی ڈیوٹی انجام دے رہے مرکزی فورسز پر بھی تنقید کر رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی ہر ترقیاتی اسکیم کی مخالفت کرتی ہیں۔ انہوں نے مرکزی اسکیموں کو نافذ نہیں ہونے دیا ہے۔
مودی نے کہا کہ بنگال کے بہتر حکمرانی کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی بھی ووٹنگ ہوئی ہے اس میں بی جے پی سبقت حاصل کرلی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ 2 مئی کو بنگال میںایک نئی صبح ہوگی۔ بنگال کے عوام ممتا بنرجی کو سابق وزیر اعلیٰ کا سرٹیفکٹ دیں گے۔