مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوبی کولکاتا کے جودھ پور پارک علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے مشہور ماڈل اور اداکارہ آریہ بنرجی کی پراسرار موت سے سنسنی پھیل گئی۔
ذرائع کے مطابق آج دن میں ملازمہ کام کرنے کے لیے اداکارہ کے گھر پہنچی تو فلیٹ اندر سے بند پایا، ملازمہ کافی دیر ڈور بیل بجائی، دروازہ کھٹکھٹائی اور آواز دیتی رہی، جس کی وجہ سے پڑوسی بھی جمع ہو گئے، پڑوسیوں نے شک کی بنیاد پر لیک پولیس اسٹیشن کی پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی، پولیس کی ٹیم دروازہ توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئی، جہاں ماڈل و اداکارہ خون سے لت پت مردہ حالت میں بستر پر پڑی پائی گئی، بیڈ کے ارد گرد خون کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔