اردو

urdu

ETV Bharat / city

رکن اسمبلی قتل معاملہ: ضمنی چارج شیٹ میں بی جے پی لیڈر کا نام بھی شامل - بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے

مغربی بنگال سی آئی ڈی نے کرشن گنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ستیجیت بسواس کے قتل کیس میں ضمنی چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے اس میں بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کے نام کو بھی شامل کیا ہے۔

mukul rai
مکل رائے

By

Published : Dec 5, 2020, 7:11 PM IST

ضمنی چارج شیٹ ہفتے کے روز ندیا ضلع کی ایک عدالت میں جمع کی گئی تھی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’بسواس کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ ’مکل رائے سازش کار کی حیثیت سے سرگرم تھے‘‘۔

اس سلسلے میں ، بی جے پی لیڈر سے سی آئی ڈی حکام نے پوچھ گچھ کی۔ تاہم ، سرکاری ایجنسی نے پچھلے سال مئی میں داخل کی جانے والی پہلی چارج شیٹ میں انہیں نامزد نہیں کیا تھا۔ رابطہ کرنے پر رائے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

رائے نے مزید بتایا کہ میرے خلاف کم از کم 45 مقدمات زیر التوا ہیں۔ میں تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا اور کبھی بھی ایسی چیزوں میں ملوث نہیں ہوتا ہوں۔ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ، جو وزیر پولس بھی ہیں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ لوگوں کے درمیان یہ کہے میری دلچسپی اس طرح کے کاموں میں ہے ۔

مکل رائے نے کہا کہ میں جب ان کی پارٹی میں تھا تو اس وقت بھی اس طرح کے کاموںمیں ملوث نہیں تھا۔ اب بھی اس طرح کے واقعات میں ملوث نہیں ہوں جب میں کسی اور سیاسی جماعت کا ممبر ہوں۔ سی آئی ڈی عہدیداروں نے اس معاملے کے سلسلے میں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ جگناتھ سرکار کا نام بھی شامل کیا ہے۔ اس سال ستمبر میں ایک اور ضمنی چارج شیٹ میں جمع کیا گیا۔ فروری 2019 میں ضلع ندیا میں سرسوتی پوجا کی ایک تقریب کے دوران ترنمول کے ایم ایل اے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details