اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال انتخابات: متعدد علاقوں میں ماحول کشیدہ - حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری

شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے گیارولیا ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے ذریعہ متحدہ اتحاد کے امیدوار شوبھنکر سرکار کے بینر پھاڑے جانے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

miscreant destroy congress candidate banners in north 24 pgs
miscreant destroy congress candidate banners in north 24 pgs

By

Published : Apr 15, 2021, 8:36 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ سے قبل متعدد مقامات پر ماحول کشیدہ ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں مرکزی فورسز کی تعیناتی کے باوجود مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو



بیرکپور پارلیمانی حلقے کے جگتدل، بھاٹ پاڑہ اور نئی ہٹی جیسے علاقوں سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقے کے گیارولیا ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے ذریعہ متحدہ محاذ کے امیدوار شوبھنکر سرکار کے بینر اور فسٹن پھاڑے جانے کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

متحدہ اتحاد کے حامیوں کے مطابق گیارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 7 کے اسٹریٹ علاقے میں متحدہ اتحاد کے امیدوار شوبھنکر سرکار کے بینر اور پوسٹروں کو پھاڑا گیا ہے۔

اس ضمن میں سی پی آئی ایم کے رہنما صادق اختر نے کہا کہ متحدہ اتحاد کے امیدوار کے نہ صرف پوسٹر پھاڑے گئے ہیں بلکہ درجنوں جھنڈے بھی غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوا پاڑہ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے اور اس معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں آئندہ 22 اپریل کو چھٹے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہونی ہے، جس کے لیے تیاریاں زوروں پر ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details