مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا قہر جاری ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے نئے کیسز کے سبب عام لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے۔
مغربی بنگال حکومت ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر یک بعد دیگرے سخت فیصلے لے رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے عوام سے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور ساتھ ہی متبنہ بھی کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس قابو میں نہیں آیا تو لاک ڈاؤن ہی واحد راستہ ہوگا۔
ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی کڑی یدایت کے بعد بیشتر علاقوں خاص طور پر اقلیتی طبقے کی گھنی آبادی والے علاقوں میں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
دوسرے علاقوں کے مقابلے اقلیتی طبقے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں میں کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کو لے کر خاصی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔