اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی آر پی ایف جوان پر کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام - مقامی افراد غیر محفوظ محسوس

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ڈیوٹی پر تعینات ایک سی آر پی جوان پر کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس کے خلاف ترنمول کانگریس نے آج الیکشن کمیشن میں تحریری طور پر شکایت کی ہے۔ یہ واقعہ ہگلی ضلع کے تارکیشور اسمبلی حلقہ میں پیش آیا ہے۔

minor girl sexually assaulted by crpf jawan in bengal during poll
minor girl sexually assaulted by crpf jawan in bengal during poll

By

Published : Apr 6, 2021, 8:15 PM IST

ترنمول کانگریس کے نے مذکورہ سی آر پی ایف جوان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تارکیشور تھانہ میں اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔

مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران ہگلی ضلع کے تارکیشور اسمبلی حلقہ میں جہاں آج ووٹ ڈالے گئے وہاں ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا۔

الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ایک سی آر پی ایف جوان پر الزام ہے کہ اس نے آج صبح پولنگ شروع ہونے سے قبل رام نگر پرائمری اسکول کے قریب ایک کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی۔ جس کے بعد جوان کو مقامی لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعہ کے خلاف ترنمول کانگریس کی طرف الیکشن کمیشن میں تحریری طور پر شکایت درج کرائی گئی ہے'۔

سی آر پی ایف جوان پرکمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام

ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ بنگال جہاں اسمبلی انتخابات جاری ہیں اور امن و امان کے تحفظ کے لیے تعینات سی آر پی ایف جوان کی جانب سے اس طرح کی حرکت نے سب شرمسار کردیا ہے۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے میں مرکزی فورسز تو ناکام تھے ہی اب یہ لوگ اس طرح کی غیر اخلاقی حرکتوں میں بھی ملوث پائے جا رہے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد سے متاثرہ کمسن لڑکی اور اس کے اہل خانہ دہشت میں ہیں۔ کمسن لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ نے علاقے میں ووٹنگ کے عمل کو بھی متاثر کیا ہے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے امیدوں کو معدوم کیا ہے۔ علاقے کے لوگوں میں سی آر پی ایف کی تعیناتی سے مقامی افراد غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔'


ترنمول کانگریس نے اس پورے واقعے کی تفصیلی اور منصفانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ تارکیشور اسمبلی حلقہ کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details