ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے کینگ کے ریل گراؤنڈ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے سے پہلے دو کروڑ لوگوں کو ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا وہ نوکریاں کہاں گئیں؟
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ملازمت تو دور کی بات ہے اس کے برعکس ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 24 فیصد بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اس کی ذمہ دار کون ہے کیا مرکزی حکومت اس پر بھی پردہ ڈال سکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی عدم توجہی کے باعث معیشت تباہ و برباد ہو چکی ہے اسے پٹری پر دوبارہ لانے کے لیے خاطر خواہ کوشش نہیں کی گئی۔
منافع بخش اداروں کو نجی کاری کرنے کے فیصلے کی مخالفت ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ ملک کے تمام منافع بخش اداروں کو ملکی اور غیر ملکی کمپنیز کے ہاتھوں فروخت کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ منافع بخش ادارہ ریلوے کو نجی کاری کرنے کا فیصلہ کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جاے گا اس کے خلاف لوگ سڑکوں پر اتریں گے۔
وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی کے کورونا ویکسین لینے کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کورونا ویکسینیشن کا مرحلہ کامیاب رہا ہے۔