وزیر برائے مملکت وی مرلی دھر کے قافلے پر حملے کو لے کر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ (مرکزی ) کیا کرنے کے لئے مدنی پور ضلع کے دورے پر گئے تھے۔ وہاں تو کوئی سیاسی جلسہ و جلوس نہیں تھا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مرلی دھر ایک مرکزی وزیر ہیں۔ بنگال آنے سے پہلے انہیں سکریٹریٹ بلڈنگ کو اس کی اطلاع دینی چاہئے تھی لیکن انہوں نے ایسا بالکل نہیں کیا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات ختم ہو چکے ہیں۔ نتائج بھی آ چکے ہیں۔ ریاست میں مِنی لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کے رہنما اور وزیر وی مرلی دھر مدنی پور ضلع کے ہانسکوڑہ علاقے میں کیا کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر وی مرلی دھرم گاؤں کو اکسانے کے لئے تو نہیں آئے تھے. ان کا یہاں آنے کا خاص مقصد کیا تھا۔