اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک کورونا سے متاثر - ریاستی وزیر فائر بریگیڈ سوجیت بوس

مغربی بنگال کے وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہے اور انہیں کلکتہ ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اتوار کی صبح سے ہی ملک کی طبیعت خراب تھی۔

MINISTER INFECTED
ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک کورونا سے متاثر

By

Published : Sep 7, 2020, 9:48 PM IST

پارٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سے ہی ملک کی طبیعت خراب تھی اور شام میں ان کی جانچ کرائی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور انہیں فوری طور سالٹ لیک میں واقع رہائش گاہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے مگر ان کا شوگر بہت ہی زیادہ بڑھا ہوا ہے اس لئے انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ جو لوگ ا ن کے رابطے میں آئے ہیں انہیں کورونا کی جانچ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے اور ان کی رہائش گاہ کو سنیٹائز کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل ریاستی وزیر فائر بریگیڈ سوجیت بوس اور ریاستی وزیر سواپن دیب ناتھ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے مگر اب یہ دونوں صحت مند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details