عالمی یوم مادری زبانکے موقع پرمغربی بنگال کے تمام اضلاع اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں جوش و خروش کے ساتھ مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مختلف ثقافتی تقریبات اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں، ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ مادری زبان کی شناخت کے لیے شروع ہونے والی تحریک کے سبب ہی بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا۔
ترنمول کانگریس کے وزیر جاوید احمد خان انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور مغربی بنگال میں عالمی یوم مادری زبان کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ دونوں جگہوں پر اس دن کو تہوار کی طرح منایا جاتا ہے۔
یوم مادری زبان کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ مادری زبان انسانوں کی شناخت ہے۔ اس کے بغیر کسی کی کوئی اہمیت اور شناخت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری زبان ہماری پہچان ہے۔ اس کے بغیر ہمارا کوئی وجود نہیں ہے۔ زبان کی بنیاد پر ایک ملک کا نقشہ منظر عام پر آنا کسی بھی قیمت پر قابل فراموش نہیں ہے۔