مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے کانتھی میں وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ' شھبندو ادھیکاری کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے۔ وہ کیا سمجھتے ہیں کہ ان کے دم پر ترنمول کانگریس چل رہی تھی۔ وہ بالکل غلط سوچ رہے تھے۔ ترنمول کانگریس صرف اور صرف ممتا بنرجی کی قائیدانہ صلاحیت پر چل رہی ہے اور مستقبل میں چلتی رہے گی۔'
بی جے پی کے رہنماؤں اور شھبندو ادھیکاری پر تنقید کرتے ہوئے وزیر فرہاد حکیم نےکہا کہ اب ہماری پارٹی وائرس سے پاک ہو گیی ہیں'۔
شھبندو ادھیکاری کو دس برسوں تک ترنمول کانگریس میں کوئی خامی نظر نہیں آئی۔ لیکن امت شاہ سے ملاقات ہوتے ہی ترنمول کانگریس میں دس برائیاں نظر آنے لگی۔ اگر انہیں پارٹی چھوڑنا ہی تھا تو پانچ برس پہلے چھوڑ دیتے۔ اس سے کوئی تکلیف نہیں پہنچتی۔ لیکن انہوں نے نہ صرف ترنمول کانگریس کو بلکہ بنگال کے عوام کو دھوکہ دیا ہے'۔
فرہاد حکیم نے کہا کہ' شھبندو ادھیکاری جیل جانے کے ڈر سے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کے جانے سے مدنی پور ضلع کے عوام بہت خوش ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اچھا ہوا کہ راجہ بابو پارٹی چھوڑ کر چلے گئے۔ راجہ بابو کی وجہ سے عام لوگوں کی آواز ممتا دیدی تک پہنچ نہیں پاتی تھی'۔
خوفزدہ لوگ ہی بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں: فرہاد حکیم
ترنمول کانگریس رہنما و ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے شبھندو ادھیکاری پرسخت تنقید کرتے کہا کہ جو لوگ خوفزدہ ہیں وہی لوگ بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں، اب ہماری پارٹی وائرس سے پاک ہوگئیں ہیں'۔
minister firhad hakim criticizes suvendu Adhikari and bjp
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیئرمین فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری کو بی جے پی کے کسان مخالف بل پسند ہے۔ اسی وجہ سے وہ امت شاہ کی حمایت کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے برسوں پہلے سینگور اور نندی گرام کے کسانوں کی حمایت میں تحریک چلایی تھی۔ وزیراعلی آج کسانوں کی حمایت میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف میدان میں اتر چکے ہیں۔ کانتھی میں ترنمول کانگریس کے جلسے میں وزیر فرہاد حکیم کے ساتھ رکن پارلیمان سوگتا رائے بھی موجود تھے۔