مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی وزراء کے درمیان لفظی جنگ کوئی نئی بات نہیں ہے.
گورنر اکثر و بیشتر ریاستی حکومت ,وزراء, پولیس افسران اور اعلی حکام کے کاموں پر تنقید کرتے رہتے ہیں.
یاستی وزراء کی جانب سے بھی گورنر کے تنقیدی ٹویٹ پر جواب دیتے رہتے ہیں. دونوں جانب سے ٹویٹر پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی ہوتی ریتی ہے.
وزیراعلی ریلیف فنڈ میں گورنر کے ایک روپے کا تعاون نہیں :وزیر فرہاد حکیم وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے ذریعہ ضرورتمندوں کی مدد کی جاتی ہے.
ہر مہینے درخواست کی بنیاد پر کسی نہ کسی ضرورت مند کی وزیراعلی ریلیف فنڈ سے مدد کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ضرورتمندوں کی مدد کی جاری رہے گی.
وزیراعلی ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم وزیر اعلی دیتی ہیں. وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ اس ریلیف فنڈ میں مرکز یا گورنر کی جانب سے ایک روپیہ نہیں ملتا ہے۔
وزیراعلی ریلیف فنڈ میں گورنر کے ایک روپے کا تعاون نہیں :وزیر فرہاد حکیم مز پڑھیں:
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما کا کہنا ہے کہ گورنر کا بھی وزیراعلی ریلیف فنڈ میں تعاون کرنے کا پورا حق بنتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج تک گورنر جگدیپ دھنکر کی جانب سے ایک روپیہ کا تعاون نہیں ملا ہے.
کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ وزیراعلی ریلیف فنڈ کے ذریعہ کینسر مریضوں کے علاج کے لئے فنڈ استعمال کیا جاتا ہے.
ٹھاکر پوکھر کینسر انسٹی ٹیوٹ, ٹاٹا ہارٹ ریشرچ انسٹی ٹوٹ, رابندرناتھ ٹائیگور انسٹی ٹیوٹ میں غریب لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے.