اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایم آئی ایم کے سربراہ کولکاتا پہنچے - mim supremo assadaddin

مرشدآباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کولکاتا پہنچے جہاں وہ اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

ایم آئی ایم کے سربراہ کولکاتا پہنچے
ایم آئی ایم کے سربراہ کولکاتا پہنچے

By

Published : Mar 27, 2021, 10:48 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کی آمد مغربی بنگال میں چل رہے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہوئی ہے۔

ایم آئی ایم کے سربراہ کولکاتا پہنچے

واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم ان اس بار بنگال میں بھی اپنی قسمت آزمانے رہی ہے۔

اسد الدین اویسی آج ضلع مرشدآباد کے ساگر دیگھی میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے اور وہیں اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے۔

ایم آئی ایم کے سربراہ کولکاتا پہنچے

مغربی بنگال میں سیاسی زمین تلاش کررہی ایم آئی ایم ابتدا سے ہی لڑکھڑا رہی ہے، پہلے فرفرہ شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی ساتھ ملکر بنگال کے الیکشن میں قدم جمانے کی کوشش پھر عباس صدیقی کے بایاں محاذ کے ساتھ اتحاد میں شامل ہو جانے سے ان کی کوششوں کو دھچکا لگا۔

اب ایم آئی ایم نے بنگال اسمبلی انتخابات میں اکیلے ہی مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اگرچہ اب ایم آئی ایم کی لڑائی محدود ہوچکی ہے۔

مجلس اتحاد مسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کولکاتا پہنچے، جہاں وہ اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کریں گے

واضح رہے کہ 27 مارچ سے یعنی آج بنگال کی پہلے مرحلے کی 30 سیٹز پر ووٹنگ جاری ہے لیکن ایم آئی ایم کی طرف سے ابھی تک امیدواروں کے نام اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایم آئی ایم اب محدود سیٹز پر ہی مقابلہ کرے گی تاہم مرشدآباد، مالد اور شمالی بنگال کی سیٹز پر ہی پارٹی کی نظریں ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم ان اس بار بنگال میں بھی اپنی قسمت آزمانے رہی ہے

ایم آئی ایم کے سرکردہ رہنما محمد عمران سولنکی نے بتایا کہ ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی مرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی کے ایس این ہائی سکول میدان میں دوپہر ایک بجے جلسے کو خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 25 فروری کو اسد الدین اویسی کولکاتا کے مٹیابرج میں ایک جلسے سے خطاب کرنے والے تھے، لیکن ممتا بنرجی کی حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔

ساگر دیگھی میں جلسے کے دوران اسد الدین اویسی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ ایم آئی ایم پہلی بار بنگال کے کسی بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details