اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملی الامین کالج میں نئے سیشن میں ایک نیا آغاز کرنے کی کوشش - milli alamin college is ready for new session

کولکاتا کا ملی الامین کالج نے نئے سیشن کے ساتھ ایک نئی شروعات کرنے کی تیاری میں ہے۔ کئی برسوں تک تنازعات کا شکار رہنے کے بعد کالج میں ایک بار پھر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔

milli alamin college is ready for new session with new principal
ملی الامین کالج میں نئے سیشن میں ایک نیا آغاز کرنے کی کوشش

By

Published : Jul 1, 2021, 11:05 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں سست پڑ گئی ہے۔ سبھی کو لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کا انتظار ہے۔ کولکاتا کا ملی الامین کالج بھی نئے سیشن کے ساتھ ایک نئی شروعات کرنے کی تیاری میں ہے۔ کئی برسوں تک تنازعات کا شکار رہنے کے بعد کالج میں ایک بار پھر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔ کالج میں نئی پرنسپل کی بھی تقرری عنقریب طے ہے۔ کالج کی بانی کمیٹی ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ نئے سیشن میں نئی شروعات کے لیے ہم تیار ہیں۔

ویڈیو

کولکاتا میں مسلم لڑکیوں کے لیے واحد کالج ملی الامین کالج فار گرلس کئی برسوں تک تنازعات کا شکار رہنے کے بعد ایک بار پھر سے کالج میں خوشگوار تعلیمی ماحول کے لیے کوشاں ہے۔

ذارائع کے مطابق کالج میں اس بار ایک نئی پرنسپل کی تقرری بھی عنقریب طے ہے۔ کالج میں جاری تنازعات کی وجہ سے کالج کا تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہوا تھا۔ کالج کی بانی کمیٹی اور کالج کی سابق ٹیچر انچارج بیشاکھی بنرجی کے جھگڑوں نے کالج کو کافی نقصان پہنچایا اور کالج کی بدنامی بھی ہوئی ہے۔ لیکن بیشاکھی بنرجی کی سبکدوشی کے بعد کالج میں اب یہ جھگڑا ختم ہو گیا ہے۔ اب یہی امید کی جارہی ہے کہ کالج کا تعلیمی ماحول ایک بار سے خوشگوار ہو سکے گا۔

لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کا سب کو انتظار ہے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو دوسرے تعلیمی اداروں کی طرح ملی الامین کالج میں بھی نئے سیشن کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔ کالج کی بانی کمیٹی ملی ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ سیکریٹری شاہنواز عارفی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایاکہ کالج میں جو بھی مسائل تھے تقریباً ان کا حل ہو چکا ہے۔ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کا انتظار ہے۔ کالج میں نئی پرنسپل بھی آنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ٹیچروں نے ہمارے کالج ٹرانسفر کے لیے عرضی دی ہے، ہم نے بھی اس کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ہمارے کالج میں 17 مستقبل ٹیچروں کی جگہ خالی ہے۔ ہم نے اس بار کالج کی طلباء کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ طلباء کے لیے اور بھی کئی سہولیات فراہم کی جایے گی۔ داخلے کے دوران ضرورت مند طلباء کو مالی مدد بھی دی جائے گی۔نئے سیشن میں کالج کی ایک نئی شروعات ہوگی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details