ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واحد اقلیتی تعلیمی ادارہ گزشتہ کئی برسوں سے متعدد تنازعات کا شکار رہا ہے، جس کی وجہ سے کالج کا تعلیمی نظام بھی متاثر رہا ہے، لیکن حالیہ دنوں میں کالج کی حالت بد سے بدتر ہونے لگی تھی، یہاں تک کالج میں داخلے کا سلسلہ بھی بند ہو چکا تھا، 2018 میں بہت کوششوں سے دوبارہ داخلے کا سلسلہ شروع ہوا، لیکن محکمہ تعلیم کی جانب سے داخلہ آن لائن ضروری قرار دیئے جانے سے کالج کو نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کسی طرح سے کالج کا ویب پورٹل بھی تیار ہوا لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے کالج بند ہونے اور کالج کی بانی کمیٹی اور ٹیچروں کے تنازعہ نے حالات مزید خراب ہو گئے، جس کی وجہ سے اس سال کالج کی طالبات کا نہ داخلہ ہو سکا اور نہ ہی امتحان کے لیے ان کا رجسٹریشن ہو سکا، جس کے خلاف گزشتہ دس روز کالج کی طالبات کالج کے گیٹ کے سامنے احتجاج پر بیٹھی ہوئی تھیں۔