اردو

urdu

ETV Bharat / city

میٹرو ٹرین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ - کولکاتا میٹرو انتظامیہ

تہوار ختم ہوتے ہی کولکاتا میٹرو انتظامیہ نے کل سے میٹرو ٹرین کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

metro train increase in kolkata
میٹرو ٹرین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

By

Published : Oct 27, 2020, 10:45 PM IST

مغربی بنگال میں درگا پوجا ختم ہونے کے ساتھ تمام دفاتر کل سے کھل جائیں گے، کورونا کے سبب لوکل ٹرین خدمات معطل ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

میٹرو انتظامیہ نے عام لوگوں کی پریشانیوں کے مدنظر کولکاتا میٹرو کی ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے.

پوجا کے دوران 68 ٹرینیں چلائی جا رہی تھیں، اب نواپاڑہ کوی نذرالاسلام کے درمیان 152 ٹرینیں چلیں گی. واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 مارچ سے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات معطل ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details