رپورٹ آنے کے بعد سے ہی ان کے اہل خانہ اور قریبی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ان کے رابطے میں کون کون لوگ آئے ہیں۔اس بات کی بھی جانچ کی جارہی ہے کہ وہ ترنمول کانگریس یا پھر کسی پارٹی ورکر کے رابطے میں تو نہیں آئے ہیں۔دریں اثنا ایم ایل اے کے اہل خانہ کے دیگر افراد کا بھی کوروناجانچ کیا جائے گا۔
اس وقت رقبان الرحمان بائی پاس کے قریب ایک پرائیوٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال کے مطابق ممبر اسمبلی کی حالت مستحکم ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔
دوسری طرف شیپ پور سے ترنمول کے سینئر ممبر اسمبلی جاتو لہری بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔انہیں کلکتہ کے آر این ٹیگور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ فی الحال وہ زیر علاج ہیں۔پیر کے روز جاتو لہری کا بلڈ پریشر گر گیا اور انہیں مقامی نارائن ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہیں ان کے کورونا جانچ کیلئے تھوک کا نمونہ لیا گیا۔رپورٹ منگل کے روز آئی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اس کے بعد ٹیگور اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔65 سالہ ایم ایل اے کی حالت مستحکم ہے۔ جامو لہری ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسمبلی گئے تھے۔