اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایم سی کے آر ڈی اے نے دہلی کے ڈاکٹروں کی حمایت کی

میڈیکل کالج کولکاتا ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دہلی کے ڈاکٹروں کے غیرمعینہ احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایم سی کے آر ڈی اے نے دہلی کے ڈاکٹروں کی حمایت کی
ایم سی کے آر ڈی اے نے دہلی کے ڈاکٹروں کی حمایت کی

By

Published : Oct 29, 2020, 11:55 AM IST

مغربی بنگال کی میڈیکل کالج کولکاتا ریسیڈنٹ ایسوسی ایشن نے دارالحکومت دہلی میں تنخواہ سمیت دیگر مطالبات پر دہلی کے ڈاکٹروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایم سی کے آر ڈی سے منسلک ڈاکٹرز نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بالکل غلط ہے ۔ڈکٹروں کا احتجاج بالکل جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کو فرنٹ لائن واریئرس کہا جاتا ہے اور دوسری طرف انہیں تنخواہ سمیت دیگر ضروری سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے۔

ایم سی کے آر ڈی اے کی دہلی کے ڈاکٹروں کی حمایت

ایسوسی ایشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ڈاکٹرز اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیکن اس کے بدلے میں ڈاکٹروں کو کیا مل رہا ہے دہلی کے ڈاکٹروں نے احتجاج شروع کیا تو پتہ چلا کہ انہیں چار مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے کئی ہسپتال ہے جہاں ڈاکٹروں کو اسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں کی ذمہ داری کون لے گا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دہلی کے ڈاکٹروں کے مسائل جب تک حل نہیں ہو جاتے تب تک ہم کے ان کے مظاہرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ دہلی میں ڈاکٹر تنخواہ میں اضافہ اور دیگر مطالبات کو لے کر کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details