اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: بھیانک آتشزدگی میں درجنوں جھونپڑیاں خاکستر

جنوبی کولکاتا کے ای ایم پایی پاس میں واقع بنگال کیمیکل فیکٹری کے قریب بستی میں بھیانک آتشزدگی میں درجنوں جھونپڑیاں خاکستر ہو گئیں۔

By

Published : Dec 23, 2020, 7:20 PM IST

کولکاتا: بھیانک آتشزدگی میں درجنوں جھونپڑیاں خاکستر
کولکاتا: بھیانک آتشزدگی میں درجنوں جھونپڑیاں خاکستر

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ای ایم پایی پاس میں واقع بنگال کیمیکل فیکٹری کے قریب بستی میں بھیانک آتشزدگی میں درجنوں جھونپڑیاں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فائر بریگیڈ کے پندرہ انجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

واقعے کی اطلاع کے بعد شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم اور سجیت باسو نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

وزیر فرہاد حکیم کے مطابق ’’کئی برسوں کے بعد اتنا بڑا واقعہ پیش آیا ہے، آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔ ابھی تک کسی کے زخمی یا فوت ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً ایک سو سے زائد جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ وہیں انہوں نے مزید کہا کہ متاثر ہونے والے کنبوں کے لیے حکومت کی جانب سے نیا گھر تعمیر کیا جائے گا۔

وزیر دمکل سجیت باسو نے کہا کہ ’’آگ پر قابو پانے کی کوششیں شد و مد سے جاری ہیں، تاہم فائر بریگیڈ کے اہلکار اپنی طرف سے بھر کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا۔ وہیں بنگال پولیس نے جاے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details